حسن علی اس سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے

Hassan Ali

بھارت جانے سے پہلے حسن علی کا اپنے سسرال والوں کو اہم پیغام


 حسن علی رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے۔

رواں سال  پاکستانی بالر حسن علی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

حسن علی  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زبردست کم بیک  کیا ہے ۔  بنگلہ دیش کے خلاف پہلے  ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے  تین وکٹیں  حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں جیسے پرفارمنس دینی چاہئے تھی نہیں دے سکا، حسن علی

حسن علی  اس وقت مجموعی طور پر 64  انٹر نیشنل وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی 62 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سری لنکن بالر دشمانتھا چمیرا اور پروٹیز کھلاڑی تبریز شمسی نے اب تک  50،50 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ حسن علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فارم میں نظر نہیں آئے اور قابل ذکر پر فارمنس نہیں دے سکے تھے۔

 


متعلقہ خبریں