لاہور مسلسل 10 روز سے دنیا بھر میں آلودہ ترین شہر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا، کراچی کا نواں نمبر

باغوں کے شہر لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کے گہرے سایوں سے ہر منظر دھندلا ہو گیا۔ لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس 374پر پہنچ گیا۔

لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔۔گزشتہ دس روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست  ہے

ائیرکوالٹی انڈیکس جانچنے والے عالمی ادارے کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس  آج بھی 374 پوائنٹس پر رہا۔ راج گڑھ، کوٹ لکھپت، گلبرگ،ظفر علی روڈ، ماڈل ٹاون، ٹاون شپ اور علامہ اقبال ٹاون آلوده ترین علاقوں میں شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پورا ہفتہ بارش نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث سموگ میں کمی کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب شہری آنکھوں میں سوزش، جلن، سانس اور گلے کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور چشمہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں