اریجیت سنگھ نے عاطف اسلم سمیت پاکستانی گلوکاروں کیلئے آواز بلند کر دی


بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پاکستان کے نامور گلوکارعاطف اسلم اور شفقت امانت علی کے لیے سوال اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کنسرٹ کے دوران اریجیت سنگھ نے عاطف اسلم کا گایا ہوا گانا گنگناتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ میرا ایک سوال ہے جو تھوڑا متنازع ہے تاہم مجھے میڈیا سے گھنٹا فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان سے گانا کیا بند ہو گیا انڈیا میں؟ بیچ میں ایسا ہوا تھا کہ اب بھی ایسا چل رہا ہے۔

اریجیت سنگھ نے اعتراف کیا کہ عاطف اسلم اور شفقت امانت ان کے پسندیدہ گلوکار ہیں۔

اس موقع پر اریجیت سنگھ نے عاطف اسلم کا مشہور گانا ’ پہلی نظر میں‘ گایا جسے وہاں پر موجود مداحوں نے خوب پسند کیا۔


متعلقہ خبریں