عوام کو معلوم ہے عمران خان کےسوا کوئی اور چوائس نہیں، شہباز گل

عوام کو معلوم ہے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں، وزیر اعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام کو معلوم ہے عمران خان کے سوا کوئی اور چوائس نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مسترد کر دیا ہے اور عوام کو پتہ ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے ان کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے اور 11 جماعتیں مل کر بھی 11 لوگ جمع نہیں کر سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین ایک تھے، ایک رہیں گے، چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں دی جائیں، وزیراعظم

معاون خصوصی نے کہا کہ ان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ درست ہو رہا ہے اور عوام ماضی میں لوٹ مار کرنے والوں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی مثال کے جیسی ہے۔


متعلقہ خبریں