حکومت بتائے ملک میں مہنگائی کیوں ہوئی ؟ شاہد خاقان عباسی


پشاور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بتائے ملک میں مہنگائی کیوں ہوئی ؟

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت سے ہمارا سوال ہے کہ ملک میں مہنگائی کیوں ہوئی ؟

انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے لیے مشترکہ اجلاس بلایا گیا لیکن قانون سازی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے نہیں تھی۔ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو تو این آر او دیا گیا۔

قانون سازی پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں عوام کی رائے شامل نہ ہو تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی لیکن یہاں اتحادیوں کو دھمکیاں دے کر قانون سازی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو معلوم ہے عمران خان کےسوا کوئی اور چوائس نہیں، شہباز گل

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں گیس کی کمی کیوں ہوئی ؟ لیکن کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اور عوام پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جو عوامی نمائندے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی وجہ سے ملک کا ہر شخص شدید پریشان ہے لیکن آج ہم سب ملک کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ حکومت ای وی ایم کے ذریعے انتخابات چوری کرنا چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں