پاکستان نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا


اسلام آباد: پاکستان نے ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے شنگھائی جانے والے تجارتی جہاز پر لدے کنٹینرز پر تابکاری مواد ہونے کی غلط خبر دی۔ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حکام نے بتایا کہ خالی کنٹینرز چین کو واپس کیے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینرز چین سے کراچی تک ایندھن کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیے جاتے تھے اور خالی کنٹینرز آئی اے ای اے کے حفاظتی اور احتیاطی انتظامات کے مطابق منتقل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے گیس بحران کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا

ترجمان نے کہا کہ کنٹینرز خالی تھے اور شپنگ دستاویزات میں کارگو کو صحیح طور پر غیر مؤثر قرار دیا گیا تھا۔ ممکنہ تابکار مواد کی ضبطی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبر بے بنیاد اور مضحکہ خیز تھی۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی چال ہے۔


متعلقہ خبریں