26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی فروخت

فائل فوٹو


بیجنگ: افغانستان سے چین پہنچنے والے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین برآمد ہونے والے 26 ٹن چلغوزے آن لائن فروخت کیے گئے۔ چین افغانستان سے سینکڑوں ٹن چلغوزے درآمد کر چکا ہے اور وہاں چلغوزوں کی طلب میں بےتحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔

افغانستان کی نئی حکومت نے اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے چلغوزوں کا بھی سہارا لیا جس کے لیے باقاعدہ چین سے مزاکرات کیے گئے تھے اور چینی حکومت کی منظوری کے بعد بڑی تعداد میں چلغوزوں کی افغانستان سے درآمد شروع ہو گئی۔

چینی مارکیٹ میں افغانستان سے برآمد شدہ چلغوزوں کی طلب مزید بڑھ گئی ہے اور افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ افغانستان سے اب تک چلغوزوں کی 10 فلائٹس چین پہنچ چکی ہیں جبکہ 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہو گئے۔

انہوں نے لکھا کہ چلغوزوں کے بعد ہماری اگلی ترجیح افغانستان سے ڈرائی فروٹ کی بھی تجارت ہے۔

گزشتہ دنوں قطر میں افغان وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ کو چلغوزوں کا تحفہ بھی پیش کیا تھا جس کے بعد چین اور افغانستان میں باقاعدہ چلغوزوں کی تجارت شروع ہو گئی۔


متعلقہ خبریں