پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 4اموات رپورٹ

فائل فوٹو

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 659 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید313کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار872ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40ہزار19کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.78فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ میں کورونا: چوتھی لہر کی دستک: آسٹریا میں ملک گیر لاک ڈاؤن

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 74ہزار58، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار553، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار422،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار467، بلوچستان میں 33 ہزار434، آزاد کشمیر میں 34 ہزار532 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار406 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 997افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار611، خیبرپختونخوا 5 ہزار814، اسلام آباد 952، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز