لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر برقرار

فوٹو: اے ایف پی


  لاہور آج  ایک بار پھر  دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور شہر میں مسلسل اسموگ اور فضائی آلودگی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ لاہور آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے۔

لاہور شہر کا مجموعی اے کیو آئی 350پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 531 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جبکہ ماڈل ٹاون ، سید مراتب علی روڈ ، ڈی ایچ اےا ور ٹاون شپ بھی آلودہ ترین علاقوں میں شامل ہیں۔ماڈل ٹاؤن ایریا 571 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

سید مراتب علی روڈ میں اے کیو آئی 450 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی433اورٹاؤن شپ کے علاقہ میں اے کیو آئی 370ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل دنیا بھر میں آلودہ ترین شہر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہری سموگ سے بچنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں