حکومت سندھ: رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار

کورونا: سندھ سیکریٹریٹ میں غیر ضروری داخلہ روکنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ کے دفاتر رمضان المبارک کے دوران صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک  کام کریں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہفتے میں پانچ اورچھ روزکھلنےوالےسرکاری دفاتر کاعملہ جمعۃ المبارک کےعلاوہ صبح آٹھ بجےسے دوپہر دو بجےتک کام کرےگا

اعلامیہ کے تحت جمعۃ المبارک  کے دن سرکاری دفاتر کے اوقات صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کے درمیان ہوں گے۔

حکومت سندھ کےماتحت وہ ادارے جوچھ روزکھلتے ہیں ان میں پیرسےجمعرات اورہفتے کواوقات کار صبح آٹھ بجے سے ایک بجے دوپہراور جمعہ کوصبح آٹھ بجے سےبارہ بجے تک رہیں گے۔

حکومت سندھ گرم موسم کےباعث چھبیس اپریل کواسکولوں کی تعطیلات کانوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔۔۔اعلامیےکےمطابق چودہ مئی سے سولہ جولائی تک اسکول بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں