کیلاش میں سالانہ چلم جوشٹ فیسٹیول اختتام پذیر

کیلاش میں سالانہ چلم جوش فیسٹیول اختتام پزیر | urduhumnews.wpengine.com

بمبوریت: حسین ترین وادی کیلا ش میں صدیوں سے موسم بہار کی آمد پر منایا جانے والا سالانہ تہوار چلم جوشٹ اختتام پذیر ہوگیا۔

وادی کیلاش میں ہونے والے چلم جوشٹ فیسٹیول کی تقریبات اور منفرد مذہبی تہواروں کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح پاکستان آتے ہیں۔

چلم جوشٹ کے آخری روز ڈھول بجاتے مرد اور خواتین ٹولیوں کے شکل میں ایک مخصوص مقام پر جمع ہو تے ہیں۔ سڑک کنارے، گلیوں میں موسیقی کی دھنوں پر رقص کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ 

روایتی رقص کے دوران لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام سے قبل جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں جس کی رسومات بھی تہوار کے دوران ادا کی جاتی ہیں۔

مقامی قبیلے کا یہ مذہبی تہوار چلم جوشٹ ہر سال موسم بہار کی آمد کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ کیلاش کی تینوں وادیوں میں چار ہزار سے زائد کیلاشی جشن میں شریک ہوتے ہیں۔

چترال کے کیلاش قبیلے کو دنیا بھر میں ان کی ثقافت کے وجہ سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ تہوار کا مقصد علاقے کی ثقافت اجاگر کرنا اور دنیا بھر کو محبت کا پیغام دینا ہے۔


متعلقہ خبریں