شاہین شاہ آفریدی پر جرمانہ


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

شاہین آفریدی نے دوسرے ٹی 20 میں تھرو پھینک کر بنگلہ دیش کے عفیف حسین کو زخمی کیا تھا۔

انہوں نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کی تھی۔

سوری یار! پہلے گرایا پھر گلے لگایا


واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی  بنگلہ دیشی بیٹر کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں گیند مارنے پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے معذرت کر لی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیشی بیٹر عفیف حسین کو گلے لگایا اور ان سے اپنے رویے پر معذرت کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔


متعلقہ خبریں