اداکار نوید رضا کا علیزے شاہ سے متعلق انکشاف

اداکار نوید رضا کا علیزے شاہ سے متعلق انکشاف

لاہور: پاکستانی اداکار نوید رضا نے علیزے شاہ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار نوید رضا نے کہا ہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سیٹ پر سینئر اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز سے بہت بدتمیزی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ڈرامے میں علیزے شاہ کے ہمراہ کام کیا جس میں اداکار یاسر نواز بھی ہمارے ساتھ تھے اور اس سیٹ پر علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے ساتھ بدتمیزی کیا کرتی تھیں۔

نوید رضا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یاسر نواز ایک کامیاب اداکار ہیں اور ان کے کام میں غلطیاں نکالنا بہت غلط بات ہے۔ علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے لکھے گئے اسکرپٹ سے لائنیں نکال دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ مجھے فلاں سین یاسر نواز کے ساتھ نہیں کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری اپنی مرحوم بہن بن کر بات کرنے لگیں

انہوں نے کہا کہ علیزے شاہ کو یاسر نواز سے اتنا مسئلہ تھا کہ اگر یاسر اپنے بالوں پر ہیئر ڈرائر کر رہے ہوتے تو اس پر بھی علیزے شاہ اعتراض کرتی تھیں۔


متعلقہ خبریں