وزیراعظم: کھربوں کی سرکاری زمینوں پر قبضے کیخلاف کارروائی کا اعلان

وزیر اعظم نے اہم اجلاس اتوار کو طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس: نواز شریف کا خطاب، فواد چودھری کی شرکت سے معذرت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے تین بڑے شہروں کی زمینوں سمیت لینڈ مافیا کے زیر قبضہ سرکاری اراضی کی مجموعی مالیت تقریباً 5595 ارب روپے ہے۔

پاک چین ایک تھے، ایک رہیں گے، چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں دی جائیں، وزیراعظم

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ جنگلات کے زیرقبضہ رقبے کی مالیت تقریبا 1869 ارب روپے ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر احتجاج کی طرح جب ہم نے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈز کے لیے پاکستان کی کیڈیسٹرل میپنگ کا آغاز کیا تو ہمیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

نواز شریف دھاندلی سے آتے ہیں، پیپلزپارٹی والے جعلی ووٹ ڈالتے ہیں: فرخ حبیب

انہوں نے اپنے متعدد بیانات میں کہا کہ سرکاری اراضی کے سروے کے پہلے مرحلے کے نتائج سے اس مزاحمت کی وجوہات سامنے آ گئیں کہ سیاسی اشرافیہ لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر جنگلات سمیت بڑے سرکاری رقبے پر قابض تھی۔

عمران خان نے سرکاری زمینوں پر قبضوں سے متعلق سروے آف پاکستان کی جانب سے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

سدھو کا عمران خان کو بھائی کہنا بی جے پی سے برداشت نہ ہوا

سروے آف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق قبضہ شدہ سرکاری زمین کی مالیت 5595 ارب روپے ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ، نیشنل ہائی وے، سول ایوی ایشن اور ریلوے کی ملکیتی ہزاروں ایکڑ زمین کے ساتھ جنگلات کی چھ لاکھ 75 ہزار ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ ہے۔

90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا، اب حکومتیں بھی قدر کرینگی: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق سرکاری زمینوں باالخصوص جنگلات کی زمینوں پر قبضے کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنگلات کی زمینوں پر لینڈ مافیا کے اس قبضے سے پاکستان کو جنگلات کے مناسب حجم کے حوالے سے درپیش موجودہ کمی میں مزید شدت پیدا ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں