شعیب ملک کا کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانے کیلئے لیکچر

فوٹو: فائل


ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹیم انفرادی کارکردگی سے نہیں بلکہ ٹیم ورک سے جیت حاصل کرتی ہے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے مقامی ہوٹل میں ڈنر کیا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے کھانے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ شعیب ملک نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور ان کے حوصلے بڑھائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا کہ رضوان اور بابر اعظم اس سال کے بہترین بلے باز ہیں جبکہ شاہین اور حسن علی اب تک کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اب دوڑ نہیں سکیں گے

انہوں نے کہا کہ ٹیم انفرادی کارکردگی سے نہیں بلکہ ٹیم ورک سے جیت حاصل کرتی ہے۔ بہترین اور مضبوط ٹیم وہی ہوتی ہے جو ٹیم ورک کے ساتھ چلتی ہے۔


متعلقہ خبریں