سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک اور مبینہ آڈیو کلپ وائر ہوئی ہے جس میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف سزا پر بات چیت کی گئی ہے۔

چیف جسٹس (ر)ثاقب نثار کی نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی سے متعلق خبروں کی تردید

ہم نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی مبینہ آڈیو کلپ کو ن لیگ کے رہنماؤں نے اپنی جیت اورعدل کے لیے امتحان قرار دیا ہے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کلپ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میں نے یہ آڈیو ابھی سنی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے۔

قائمہ کمیٹی: سابق چیف جسٹس سمیت دیگر تمام متعلقہ افراد طلب

ہم نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یہ آواز میری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح  کی چیزیں بنا کر لائی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں