جھوٹی آڈیو ریلیز کرنے والے پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں، شہباز گل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جھوٹی آڈیوریلیزکرنے والے پہلے بھی نواز شریف کی بے گناہی پہ جھوٹی خبردے کرمعافی مانگ چکے ہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے اپنے ردعمل میں استفسار کیا ہے کہ کیا پانامہ کی اسٹوری بھی اداروں کےحکم پر دی گئی تھی جس پر میاں صاحب نا اہل ہوئے تھے ؟

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے جس میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کی سزا پر بات چیت کی گئی ہے۔

چیف جسٹس (ر)ثاقب نثار کی نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی سے متعلق خبروں کی تردید

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اس پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے۔

ثاقب نثار کے مطابق آواز ان کی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح  کی چیزیں بنا کر لائی جارہی ہیں۔

حلفیہ الزام ثاقب نثار کے خلاف آیا، رونا وزیر اطلاعات کو پڑ گیا: پرویز رشید

سوشل میڈیا پر آڈیو کلپ وائرل ہونے پر ن لیگی رہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ ان کی جیت اور عدال کے لیے امتحان ہے۔


متعلقہ خبریں