شعیب ملک بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا حصہ نہیں

Shoaib Malik

لاہور: : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق بیٹے کی طبعیت خرابی کے باعث شعیب ملک تیسرے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔

شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ڈھاکہ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کل شام ساڑھے چھ بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس پہنچے گی۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ کے مقامی ہوٹل میں ڈنر کیا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے کھانے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ شعیب ملک نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور ان کے حوصلے بڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کا کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانے کیلئے لیکچر

شعیب ملک نے کہا کہ رضوان اور بابر اعظم اس سال کے بہترین بلے باز ہیں جبکہ شاہین اور حسن علی اب تک کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم انفرادی کارکردگی سے نہیں بلکہ ٹیم ورک سے جیت حاصل کرتی ہے۔ بہترین اور مضبوط ٹیم وہی ہوتی ہے جو ٹیم ورک کے ساتھ چلتی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان 2 میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔ پہلے میچ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں