ریپلائی کے بغیر واٹس ایپ پر اپنے جذبات کا اظہار کریں


واٹس ایپ کے نئے فیچر میں اب ریپلائی کے بغیر صارفین میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے، اس کے لیے کسی تحریر کی ضرورت نہیں ہو گی۔

فیس بک میسنجر کی طرح واٹس ایپ پر بھی میسج ری ایکشنز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب  یہ بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے، اور رپورٹ کے مطابق کچھ ہی عرصے میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اب ان موبائل فونز پر نہیں چلے گا

واٹس ایپ کی اپڈیٹس دینے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو پہلے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیا گیا تھا اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیا جائے ہے۔

صارفین کو سیٹنگز میں نوٹیفکیشن مینیو میں جاکر اس فیچر کو ان ایبل یا ڈس ایبل کرنا ہوگا۔ ری ایکشنز کے لیے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دستیاب ہوں گے اس بارے میں کوئی تفصیلات مہیا نہیں کی گئی ہیں۔

 

دو ماہ قبل واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جس میں صارفین کی پروفائل تصویر کی پرائیوسی سے متعلق تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

فی الحال واٹس ایپ کی پروفائل تصویر کے لیے تین آپشنز رکھے گئے ہیں جن میں ایوری ون یعنی سب کو تصویر دیکھنے کی اجازت ہے۔

اب صارفین کو سہولت بھی فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنے کنٹیکس میں موجود صرف منتخب لوگوں کو تصویر دیکھنے کی اجازت دیں گے۔

 


متعلقہ خبریں