شاہ جہاں کے بعد بھارتی شہری نے بیوی کو تاج محل بنوا دیا


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور میں انجئینیر شوہر نے بیوی کی محبت میں ایک اور تاج محل بنا دیا۔

بھارتی شہری آنند چوکسے کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سوچتے تھے کہ ان کے شہر برہان پور میں تاج محل کیوں نہیں بنایا گیا کیونکہ شاہ جہاں کی بیوی ممتاز کا انتقال اسی شہر میں ہوا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ تاج محل کو پہلے مدھیہ پردیش کی  تاپتی ندی کے کنارے ہی بنایا جانا تھا لیکن بعد میں آگرہ میں بنایا گیا۔ تاج محل کی نقل اس خوبصورت چار کمروں کے گھر کو تعمیر کرنے میں تین سال کا وقت لگا۔

گھر بنانے والے انجینئر شہری کا کہنا ہے کہ گھر کی تعمیر میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جس کے لیے اس نے تاج محل کی بہت قریب سے مطالعہ کیا، جبکہ  گھر کے اندر نقش و نگار کے لیے بنگال اور اندور کے فنکاروں سے مدد لی۔

یہ بھی پڑھیں: تاج محل 6 ماہ بعد کھول دیا گیا

گھر کا گنبد 29 فٹ کی بلندی پر ہے۔ اس میں تاج محل جیسے ٹاور ہیں اور گھر کا فرش راجستھان کے مکرانہ سے بنایا گیا ہے اور فرنیچر ممبئی کے کاریگروں نے تیار کیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ  اس طرح لائٹنگ کی گئی ہے کہ یہ گھر اصلی تاج محل کی طرح اندھیرے میں چمکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں