انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت


شمالی افریقی ملک مراکش کے ساحل سے انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق زیوارات  ڈیڑھ سو سال پرانے ہیں۔

ساحل سے ماہرین آثار قدیمہ کو ایسی سیپیاں ملی ہیں، جنہیں اندازے کے مطابق گلے کے ہاروں اور ہاتھ کے کنگن میں استعمال کیا گیا تھا۔

ماہر آثار قدیمہ عبدل جلیل بوزوگر سیپیوں کا استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ اس وقت کے لوگ اپنا پیغام پہنچانے کے لیے زبان استعمال کر رہے تھے۔ ان کے مطابق یہ سب علامتی اشیا ہیں اور نشانات کی طرح اوزاروں کے برخلاف تبادلہ صرف زبان ہی کے ذریعے ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قدیم اطالوی شہر پومپئی میں غلاموں کا کمرہ دریافت

ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات میں ملنے والے ایک انداز کے زیورات اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں کہ انہوں نے دور دراز علاقوں تک سفر بھی کیا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے ہی نوادرات مشرق وسطی سے لے کر افریقہ میں بھی ملے ہیں تاہم ان کی عمر 35,000 سے 135,000 کے درمیان کی تھی۔

بوزوگر کی ٹیم میں مراکش کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ کلچرل ہیریٹیج  کے ساتھ ساتھ امریکی ایریزونا یونیورسٹی اور فرانس کے تحقیقی مرکز کے محققین بھی شامل ہیں۔

ستمبر میں مراکش کے ماہرین آثار قدیمہ نے 1 سو بیس سال پرانے اب تک کے سب سے زیادہ پرانے کپڑے بنانے والے آلات کی دریافت بھی کی۔


متعلقہ خبریں