کام کرتے ہوئے میوزک سنیں، ایلون مسک کی ملازمین کو ای میل

elon musk


ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنیوں کے سربراہ ایلون مسک نے اپنے ملازمین کو کام کے دوران میوزک سننے کا مشورہ دیا ہے۔

دنیا کی امیر ترین شخص ایلون مسک کبھی بھی اپنی رائے دینے سے پیچھے نہیں ہٹے چاہے وہ کرپٹو کرنسی سے متعلق ان کی سوچ ہو یا ان کی حریفوں سے متعلق کوئی بیان، انہوں نے ہمیشہ اپنی بات سامنے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے 5 بلین ڈالر کے حصص فروخت کردئیے

اس بار ایلون مسک  نے ‘کول باس’ ہونے کے ثبوت دیتے ہوئے اپنی کمپنی کو ایک ای میل کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کام کے دوران میوزک سننے سے کارکردگی میں بہتری آ سکتی ہے اور یہ ماحول کو بھی لطف اندوز بنانے میں مدد دے گا۔

انہوں نے لکھا کہ ایک ساتھی نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا ہم ایک کان میں ائیر بڈ سے میوزک سن سکتے ہیں؟ اور یہ بات ان کو اچھی لگی ہے۔ اور وہ خود بھی اس کے حق میں کیونکہ میوزک کو پسند کرتے ہیں۔ ایلون مسک نے یہ بھی لکھا کہ اگر کچھ اور چیزیں بھی آپ کے دن کو بہتر بنا سکتی ہیں، تووہ ان کو ضرور بتائیں۔ آپ روز کام کرنے آتے ہیں اس لیے ان کو آپ کا بہت خیال ہے۔

انہوں نے اپنی ای میل میں کام کے دوران اپنے ملازمین کے گانے سننے اور اُن کی پسندیدہ میوزک کی فہرست سے بھی خوش ہیں۔

ایلون مسک نے اپنی ای میل کا عنوان  ”میوزک ان دا فیکٹری” دیا۔

2017 میں Glassdoor کی امریکا کے سالانہ ٹاپ سی ای او کی فہرست میں ایلون مسک 8ویں نمر پر تھے،  سروے میں مسک کو اپنے ملازمین کی طرف سے 98 فیصد منظوری کی درجہ بندی ملی تھی۔

 


متعلقہ خبریں