ٹیسٹ سیریز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے، بابراعظم


قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے اس مومنٹم کو آگے لے کر جائیں اور ٹیسٹ سیریز بھی جیتیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیت کا سارا سہرا ٹیم کو جاتا ہے، بطور گروپ ہم نے اچھا کھیلا اور بنگلہ دیش ٹیم کے خلاف اچھی فائٹ بیک کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہے، کوشش کریں گے کہ غلطیوں کو دوبارہ مت دھرائیں۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے وینیو کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئیپ شکست دی ہے۔

پاکستان نے پہلا میچ 5 وکٹوں، دوسرا 8 اور تیسرا بھی 5 وکٹوں سے جیتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 نومبر سے ہو گا جب کہ دوسرا میچ 4 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں