مارچ میں مارچ: اندر اور باہرکھیلیں گے، پی ڈی ایم

مارچ میں مارچ کی تجویز: اندر اور باہر دونوں اطراف کھیلیں گے، پی ڈی ایم

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مارچ میں مارچ کی تجویز بھی آگئی ہے، حتمی فیصلہ کل ہو گا۔

پی ڈی ایم: متنازع قوانین سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ترجمان حافظ حمد اللہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کی۔

ن لیگ کے رہنما طارق فضل چودھری کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضی، میر کبیر، شاہ اویس نورانی، حافظ حمد اللہ اور حافظ عبدالکریم سمیت دیگرنے شرکت کی۔

ایک خط کے علاوہ نیب کے پاس کیا ثبوت ہے کہ مریم نواز بینفشل اونر ہیں، عدالت

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کے مطابق چار گھنٹے طویل اجلاس میں مارچ میں مارچ کی تجویز پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اجلاس میں پیش کی گئی۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے شرکت کی اور سیاسی اتحاد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں پچز پر کھیلیں گے، اندر بھی کھیلیں گے باہر بھی کھیلیں گے۔

فرمان نیازی مسترد، آئین دشمنی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کریں گے، شہباز شریف

جے یو آئی (ف) کے رہنما نے اس ضمن میں کہا کہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

اس حوالے سے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ منعقدہ اجلاس میں لاہور کے جلسہ، لانگ مارچ، شٹر ڈاؤن اور دیگر جلسے جلوس پر بھی غور و خوص ہوا۔

رانا شمیم کے بیان حلفی پر ثاقب نثار نے ہاں کی نہ نا، بس پلا جھاڑ لیا، مریم نواز

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کی جانے والی قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان نے اس سلسلے میں واضح کیا کہ حتمی فیصلے کل کے سربراہی اجلاس میں کیے جائیں گے۔

حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق حافظ حمد اللہ نے کہا کہ 17 نومبر پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑی بیماری قوم کو جو لاحق ہے وہ موجودہ حکومت اور عمران خان کی شکل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مہلک بیماری سے قوم کو نجات دلانے کے لیے نسخے، تجاویز اور سفارشات سامنے آئی ہیں جنہیں کل تین بجے منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں