پیٹرولیم لیوی کو 30 روپے تک لے کر جانا ہے، شوکت ترین

مہنگائی میں اضافہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہوا، عوام کو براہ راست سبسڈی دیں گے: شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ہر ماہ 4 روپے فی لیٹر بڑھانا ہے، اور اسے 30 روپے تک لے کر جانا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں، آئی ایم ایف ہمیں 1 ارب ڈالر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکس قوانین میں بہتری اور کاروبار کے لیے آسانی پیدا کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معاشی ترقی کا سفر جاری ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس ریفارمز جاری رکھنے کا کہا گیا ہے، کورونا کے باوجود معیشت کی بہتری کو آئی ایم ایف نے تسلیم کیا۔

ہوشیار: آئی ایم ایف نے ڈیل سے قبل 5 پیشگی اقدامات کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ پاورسیکٹرمیں مزید بہتری کی ضرورت ہے، ہمیں 4 روپے ٹیرف بڑھانے کا کہا گیا تھا،میں نے پہلے کہا تھا کہ ٹیرف بڑھانا مسئلے کا حل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری لینا ہو گی، سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی،آئی ایم ایف نے احساس پروگرام کوسراہا ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کو معاشی اصلاحات پرعمل کر کے دکھائے گا، مسئلہ کیپسٹی پیمنٹ کا ہے۔


متعلقہ خبریں