کورونا وائرس، مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ

کورونا وائرس، مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ

لندن: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جان کلیوگ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں مارچ 2022 تک مزید 5 لاکھ افراد کی اموات ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کے خلاف کوئی فوری ایکشن نہیں لیا گیا تو یہ بڑی تباہی مچا دے گا۔ ویکسین کی قلت، سردیاں اور علاقائی سطح پر میل جول ڈیلٹا ویرینٹ کو تیز سے پھیلانے کا سبب بنے گا۔

ڈاکٹر جان کلیوگ نے کہا کہ ماسک کے ذریعے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے اور کورونا ویکسین کی فراہمی سمیت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذریعے کورونا کی تازہ لہر سے لڑا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ میں کورونا: چوتھی لہر کی دستک: آسٹریا میں ملک گیر لاک ڈاؤن

انہوں نے کہا کہ کورونا ایک بار پھر خطے میں ہلاکتوں کی بڑی وجہ بن رہا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ اس کی روک تھام کے لیے کیا کرنا ہے۔ ایک بار پھر کورونا سے بچاؤ کی روک تھام کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت کئی ممالک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کچھ ممالک نے دوبارہ لاک ڈاؤن بھی لگا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں