ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، وزیراعظم کا مبینہ آڈیو پر تبصرہ


وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک مافیا ہے جو ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کو متنازع بناتا ہے۔

وزیراعظم عمران کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو ملک میں مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات اور آئی ایم ایف پیکج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

جھوٹی آڈیو ریلیز کرنے والے پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں، شہباز گل

اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء اور رہنماؤں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق بھی ہدایات دی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت ای وی ایم پر ہی کروائے جائیں گے، آپ زیادہ سے زیادہ ای وی ایم پر لوگوں کے تحفظات کو دور کریں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں کو ووٹر لسٹوں پر بھی کام کرنے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں