اپوزیشن عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم چلانا بند کرے، فواد چودھری

اپوزیشن عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم چلانا بند کرے، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم چلانا بند کرے۔ انہوں ںے کہا کہ آئین پاکستان نے ان دونوں اداروں کو تحفظ دیا ہے۔

ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، وزیراعظم کا مبینہ آڈیو پر تبصرہ

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی مریم اورنوازشریف کے مقدمات چلتے ہیں توکوئی لیک آجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ آجاتا ہے لیکن رسیدیں نہیں آتی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ مریم نے کہا تھاکہ پاکستان توکیا لندن میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے اور یہ نہ پارلیمان کے سامنے ثبوت دے سکے اور نہ ہی سپریم کورٹ میں پیش کرسکے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ کیلبری فونٹ کی دستا ویزپیش کی گئی جوجعلی ثابت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہوتے تو پیش کرتے، عمران خان نے 40 سال پرانی رسیدیں عدالت کے سامنے پیش کیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ قانون میں موجود ہے کہ اگرآپ جائیداد کی ملکیت ثابت نہ کرسکیں تو یہ کرپٹ پریکٹسز ہیں۔ ناہوں نے کہا کہ ٹیپ ہے یا کوئی اورمعاملہ، قوم صرف یہ سمجھتی ہے کہ رسیدیں آنی چاہیئں۔

نواز شریف دھاندلی سے آتے ہیں، پیپلزپارٹی والے جعلی ووٹ ڈالتے ہیں: فرخ حبیب

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ دنیا کے کرپٹ افراد میں نوازشریف کا نام آیا تھا۔


متعلقہ خبریں