آئیسکو کا رمضان المبارک کے دوران بجلی بند رکھنے کا نیا شیڈول جاری


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت متعدد اضلاع کو بجلی فراہمی کے ذمہ دار ادارے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے رمضان المبارک کے دوران بجلی بند رکھنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں سحرو افطار کے دوران بجلی بند نہیں کی جائے گی۔

آئیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 80 فیصد سے زائد خسارے والے فیڈرز پر گیارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

بجلی فراہمی کے ذمہ دار ادارے کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو ریلیف کےلیے انڈسٹریل فیڈررز پر ساڑھے نو گھنٹے بجلی بند رہے گی۔

ماہ رمضان کے پہلے روز اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں تراویح سے قبل اور اس کے دوران بجلی غائب رہی۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے شکایت کی گئی کہ بجلی کے تعطل کے دوران رابطہ کرنے پر آئیسکو ذمہ داران کے رابطہ نمبر بند پائے گئے۔


متعلقہ خبریں