پیپلزپارٹی چارج ہو چکی، ن لیگ سے ون آن ون مقابلہ ہے: راجہ پرویز اشرف

پیپلزپارٹی چارج ہو چکی، ن لیگ سے ون آن ون مقابلہ ہے: راجہ پرویز اشرف

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چارج ہو چکی ہے اور ن لیگ سے ون آن ون مقابلہ ہے۔

پی پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت پرشاہدخاقان عباسی کےتحفظات

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات منصورہ آمد کے بعد جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

راجہ پرویز اشرف کی آمد پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔

پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ این اے 133 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی حمایت کریں۔

ہم نیوز کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے گفت وشنید کے دوران کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان بہتر تعلقات موجود ہیں۔

حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، شہباز شریف: حکومت کو مل کر بھگائیں گے، بلاول

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ ضمنی الیکشن میں اسلم گل کی حمایت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گے۔


متعلقہ خبریں