کیا پریانکا چوپڑا کو طلاق ہو گئی ؟

کیا پریانکا چوپڑا کو طلاق ہو گئی ؟

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس میں علیحدگی کی خبریں وائرل ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ لکھا شوہر کا نام ہٹا دیا اور پریانکا چوپڑا کی اس حرکت پر دنیا بھر میں ان کی علیحدہ کی افواہیں پھیل گئیں۔

پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پر پہلے اپنا نام پریانکا نِک جونس لکھا ہوا تھا جسے اب تبدیل کر کے پریانکا چوپڑا کر دیا گیا ہے۔

فوٹو اسکرین شاٹ

پریانکا چوپڑا یا ان کے شوہر کی جانب سے ابھی تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔ ان کی جانب سے وضاحت سامنے آنے کے بعد ہی معاملہ کلیئر ہو جائے گا۔

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے یکم دسمبر 2018 کو شادی کی تھی اور حال ہی میں انہیں دیوالی کی خوشیاں مناتے دیکھا گیا تھا۔ جس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ہمارے پہلے گھر میں ہماری ایک ساتھ پہلی دیوالی، اور یہ ہمیشہ خاص رہے گی۔ تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے ہماری اس شام کو خاص بنایا، آپ سب میرے لیے فرشتے ہیں۔


متعلقہ خبریں