پاکستان، امریکہ کو افغانستان میں امن واستحکام کیلئے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن واستحکام کیلئےروابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات امریکی کانگریس کے وفد ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس سے ملاقات کے دوران کہی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے دونوں اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔

خوش آمدید: سکھ برادری کومذہبی رسومات کیلئےسہولت فراہم کرتےرہیں گے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ افغان عوام کی مالی مدد کرنےکی فوری ضرورت ہے۔

اعلامیے کے مطابق فریقین نے پاکستان اور امریکہ کو دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں