قومی ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا


قومی کرکٹ ٹیم نے سال 2021 میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

پاکستان نے رواں سال 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جس میں سے 17 میں اس نے کامیابی حاصل کی جب کہ 6 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رواں سال جنوبی افریقا نے 23 میچوں میں سے 15 میں جیت حاصل کی جب کہ 8 میچوں میں اسے شکست ہوئی۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے جس نے 23 میچوں میں 13 جیتے اور 10 ہارے ہیں۔

بنگلہ دیش نے رواں سال 27 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں جن میں سے 16 میں اسے شکست ہوئی جب کہ 11 میچ انہوں نے جیتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا رواں سال 22 میچز کھیلی ہے، 12 میں کینگروز کو ہار نصیب ہوئی جب کہ 10 میچز جیتی۔


متعلقہ خبریں