ابھینندن کو ایوارڈ ملنے کی تقریب یا کامیڈی فلم کی شوٹنگ؟


 بھارت کی جانب سے اپنے  ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو قومی اعزاز ویر چکرا  دیے جانے پر وفاقی وزیر فواد چودھری کا دلچسپ تبصرہ  سامنے آ گیا۔

وفاقی  وزیربرائے  اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوز ایجنسی کی جانب سے شیئر کی گئی  ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں بھارتی ونگ کمانڈر  ابھی نندن کو  صدارتی محل میں بھارتی حکومت کی جناب سے قومی اعزاز ویر چکرا دیا جا رہا ہے۔

فواد چودھری نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ  “ابھینندن  اپنے دماغ میں سوچ رہا ہو گا کہ اب میں نے کیا کیا ہے یہ مجھے کہاں لے کر جا رہے ہیں؟”

انہوں نے ابھینندن کو ایوارڈ دیے جانے کی تقریب پر  تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ” بھارتی ایوان صدر میں کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا سین عکس بند کیا گیا ہے”۔

یاد رہے کہ بھارتی گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو گزشتہ روز  بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ کی جانب سےویر چکراایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان فضائیہ  نے بغیر کسی نقصان کے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیارے مِگ21 کو تباہ کر کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو حراست میں لے لیاتھا۔

جب کہ بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان فضائیہ کے ایف 16طیارے کو مار گرانے کا پروپیگنڈا  کیا جاتا رہا ہے ۔

 


متعلقہ خبریں