سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک ہونا چاہیے،شاہد خاقان


 مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرانے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ آواز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نہیں ہے۔ اگرہم نےحلف نامہ یا آڈیوبنائی ہے توبالکل سزا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اگرحلف نامے میں کی گئی بات درست ہے تو ثاقب نثارکوسزا دیں۔ اگرغلط  ہے جسٹس رانا شمیم کو سزا ملنی چاہیے۔نوازشریف اورمریم نوازکوسازش کےتحت سزادی گئی ہے۔

ان کا کہنا  ہے کہ آڈیو میں اس وقت کا چیف جسٹس کہہ رہا ہے کہ انہیں حکم ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دلوانی ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کس کو حکم دیا کچھ معلوم نہیں، اس آڈیو کی فرانزک جانچ ہونی چاہیے ہمیں انصاف چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ عدالتوں میں معاملات آئین کے مطابق ہونے چاہئیں سفارشات پر نہیں۔ ملک میں عدل کے نظام کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، وزیراعظم کا مبینہ آڈیو پر تبصرہ

ان کا مزید کہنا ہے کہ  یہ سرکس ایک دن ختم ہوجائےگی ۔ملک کو پیچھے لے جانے میں نیب کا بڑا کردار ہے۔چیئرمین نیب سےسوال ہے کہ 21سال میں کتنی رقم برآمد کی گئی۔ نیب آرڈیننس کے ذریعے چیئر مین نیب کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں