پاک بنگلہ دیش سیریز میں ٹی 20 کی روایتی پچز نہیں تھیں، رمیز راجہ

Rameez Raja

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاک بنگلہ دیش سیریز میں ٹی ٹوئنٹی کی روایتی پچز نہیں تھیں اس کے باوجود کھیل دلچسپ رہا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بنگلہ دیش سیریز میں پاکستان کو جیت کے لیے آخر تک جانا پڑا اور آخر میں 3 صفر کا نتیجہ بالکل بھی برا نہیں ہے۔

’بلینک چیک‘ کب ملے گا؟ رمیز راجہ نے بتا دیا

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے شکست دی ہے۔

آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ایک عرصے سے واجب تھی، رمیز راجہ

قومی ٹیم نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 وکٹوں سے، دوسرا 8 اور تیسرا بھی 5 وکٹوں سے جیتا تھا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 نومبر سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں