قومی ٹیم کے” وزیر خارجہ” شاہنواز دھانی


 قومی کر کٹ ٹیم  کے آل راونڈر شاداب خان نے حال ہی میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کو قومی ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد شاداب خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ایک پیغام  میں پاکستانی ٹیم کی تصویر شیئر اور بنگلہ دیشی  مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کی  تصویر شیئر کی اور لکھا  کہ “ہماری ٹیم کے وزیر خارجہ شاہنواز دھانی کو ان کے ڈیبیو پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ آپ مسکراتے رہیں اور اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے رہیں”۔


شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے شاداب خان کا شکریہ ادا کیا اور وزیر خارجہ قرار دینے کی وجہ بھی پوچھ لی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ” یہ وزیر خارجہ والا کیا سین ہے؟”


شاہنواز دھانی کے سوال پر شاداب خان نے جواب دیا کہ” جس طرح آپ نے ہر جگہ ہماری ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور بین الاقوامی کرکٹرز اور ٹیموں کے ساتھ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھایا ہے تو آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہیں۔”


یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی شاہنواز دھانی کی مخالف ٹیموں کے کھلاڈیوں سے  ملنے اور ان سے بات چیت کرنے کی کئی تصاویر وائرل ہوئیں تھیں۔ 


متعلقہ خبریں