بیورو کریٹس اور ججز کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ، سپریم کورٹ نے اپیلیں نمٹا دیں

Supreme Court

سپریم کورٹ نے بیوروکریٹس اور ججز کو غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے انٹرا کورٹ حکمنامے کے خلاف اپیلیں نمٹا دیں،جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کے محفوظ شدہ فیصلے میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

دوران سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ انٹرا کورٹ اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا ہے،سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل کے حکمنامے چیلنج کیے گئے تھے،متاثرین انٹرا کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ متاثرین چاہیں تو محفوظ فیصلہ سنایا جانے سے پہلے ہائیکورٹ میں اپنی تحریری گزارشات جمع کرا سکتے ہیں۔

ہائوسنگ اتھارٹی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن میں بھی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کو معطل کر دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، اس کے پاس ازخود نوٹس کا اختیار نہیں۔


متعلقہ خبریں