پاکستان کو مقروض بنانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، کوئی ٹیکس کلچر نہیں بنا،وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں ہمارے ملک میں کوئی ٹیکس کلچر ہی نہیں بنا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ٹیکنالوجی کی طرف بہت بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں لوگ ٹیکس چوری کرنا نیک کام سمجھتے تھے جبکہ دیگر ممالک میں لوگ ملک چلانے کے لیے ٹیکس دیتے ہیں۔ ملک میں ٹیکس کلچر لانا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک پر 6 ٹریلین کا قرضہ تھا جو 10 سال میں 30 ٹریلین ہو گیا تھا۔ قرض لینے والوں کو سزا ہونی چاہیے کیونکہ اتنے قرض لینے کے بعد بھی ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا۔ ہمارے پاس ملک چلانے کے لیے ہی پیسے نہیں تھے اس لیے ہمیں مجبوراً قرض لینا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں حکمران اشرافیہ نے ہی ٹیکس کلچر نہیں بننے دیا اور ماضی کے حکمرانوں نے بیرون ملک دوروں پر بہت زیادہ پیشے خرچ کیے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر بیرون ملک جاتا ہے تو سفارتخانے میں ٹھہرتا ہے لیکن ہمارے ملک کے وزیر اعظم باہر جاتے تھے تو بڑے بڑے ہوٹلوں میں رکتے تھے۔


متعلقہ خبریں