سپریم کورٹ بار: ایجنڈے کے تحت عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے انعقاد کا الزم مسترد

سپریم کورٹ بار: ایجنڈے کے تحت عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے انعقاد کا الزم مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کسی ایجنڈے کے تحت عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے انعقاد کا الزام یکسر مسترد کر دیا ہے۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس: نواز شریف کا خطاب، فواد چودھری کی شرکت سے معذرت

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عاصمہ جہانگیرکانفرنس سے متعلق وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کانفرنس کے مقررین کے نقطہ نظرکی توثیق نہیں کرتی، فورم ملک کے قومی مسائل پر باہمی نقطہ نظرکے لیے مختص ہے۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی ایجنڈے کےتحت کانفرنس کے انعقاد کے الزام کو مسترد کرتی ہے، کانفرس کے انعقاد کا مقصد ترقی یافتہ اور جمہوری پاکستان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمہوری ترقی کے لیے اظہار رائے کی آزادی بنیادی جزو ہے، عدلیہ، وکلا اور انسانی حقوق کے لیے متحرک نمائندگان کو کانفرنس میں نقطہ نظرپیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ ، سپریم کورٹ کا انکوائری کرنے کا حکم

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے صحافیوں، حکومت اور اپوزیشن میں بات کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی کو بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے، ملکی ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی، شفاف ٹرائل اور آئین پاکستان ہی واحد ذریعہ ہیں۔

جاری اعلامیے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کانفرنس میں کسی شخص کو بلا کر موقع نہیں دیا گیا کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرے، پیمرا نے مخصوص مقررین کی تقاریرکی نشریات پرپابندی لگائی، مجموعی طورپرعوامی خطابات پر ان افراد پرکوئی قدغن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ممتاز قانوندان عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے منتظمین کی جانب سے اختتامی سیشن میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو خطاب کا موقع دیا گیا تھا۔

وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد حکومت کوسپورٹ کرنا نہیں، سپریم کورٹ بار

میاں نواز شریف کو خطاب کی دعوت دینے کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔ انہوں نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں