سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہو گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 6 سو روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم لیوی کو 30 روپے تک لے کر جانا ہے، شوکت ترین

10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 544 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 252 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 42 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں