حکومت مخالف بیان، وزیر اعظم کا کابینہ ڈویژن کے رکن کیخلاف انکوائری کا حکم

وزیر اعظم نے اہم اجلاس اتوار کو طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف بیان دینے پر حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف بیان دینے پر کابینہ ڈویژن کے سینیئر جوائنٹ سیکرٹری حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ ڈی جی وفاقی تحقیقات ادارہ (ایف آئی اے) ثنااللہ عباسی کو حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کی ہدایات کردی گئیں۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حماد شمیمی ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور حماد شمیمی کے خلاف انکوائری سول سرونٹس رولز کے تحت کی جائے گی۔

فوٹو جیونیوز

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ حماد شمیمی کے خلاف انکوائری 60 روز میں مکمل کی جائے گی اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حماد شمیمی نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور طالبان میں ایک مشابہت یہ بھی ہے کہ دونوں حکومت ملنے کے بعد یہ سوچ رہے ہیں کہ اسے چلانا کیسے ہے۔


متعلقہ خبریں