جاگتے رہیں: سیف سٹی کیمرے اسلام آباد کو صرف 30 فیصد کور کرتے ہیں، ڈی آئی جی

جاگتے رہیں: سیف سٹی کیمرے اسلام آباد کو صرف 30 فیصد کور کرتے ہیں، ڈی آئی جی

اسلام آباد: ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے انکشاف کیا ہے کہ سیف سٹی کیمرے اسلام آباد کو صرف 30 فیصد کور کرتے ہیں، پورے وفاقی دارالحکومت کو نہیں۔

اسلام آباد: بچی کے گرفتار قاتل نے اقبال جرم کر لیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

واضح رہے کہ سیف سٹی کا منصوبہ گزشتہ ایک دیہائی سے موضوع بحث ہے اور پیپلزپارٹی و ن لیگ سمیت دیگر برسراقتدار رہنے والی جماعتیں تواتر کے ساتھ دعوے کرتی رہی ہیں کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ بنا دیا گیا ہے۔

افسوسناک امر ہے کہ گزشتہ دنوں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے باعث شہریوں کے اذہان میں ایک مرتبہ پھر یہ سوال پوری شدت سے پیدا ہوا ہے کہ سیف سٹی منصوبے کی موجودگی میں جرائم پیشہ عناصر کیسے اور کیونکر کامیاب ہو رہے ہیں؟

’لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے 30 فیصد کیمرے خراب ہیں‘

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد نے یہ انکشاف ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاالرحمان کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مستقل ناکوں کی نسبت اسنیپ چیکنگ کو زیادہ مؤثر اور ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا دورانیہ بڑھانا چاہیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے اس ضمن میں بتایا کہ یونیورسٹیز کے بچوں کو انٹرن کے طور پر تھانوں میں لائیں گے جس سے پولیس سسٹم میں بہتری آئے گی۔

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں اسمارٹ پولیسنگ کی طرف جانا چاہیے اور ہم اسی طرف جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں