سندھ ہائیکورٹ: شناختی کارڈ سے متعلق فیصلہ، گلوکارہ حدیقہ کیانی کا اظہار مسرت

سندھ ہائیکورٹ: شناختی کارڈ سے متعلق فیصلہ، گلوکارہ حدیقہ کیانی کا اظہار مسرت

کراچی: ممتاز گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے شناختی کارڈ سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج فیصلے کے بعد ہمارا ملک ایک قدم آگے کی جانب بڑھا ہے۔

ماں کے لیے حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا چھوڑ دیا

ہم نیوز کے مطابق معروف گلوکارہ نے اپنی خوشی کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو کراچی سے تعلق رکھنے والی معذور بچی کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو حکم دیا ہے کہ وہ بچے جن کی پرورش اکیلی ماں یا باپ نے کی ہے، ان کے شناختی کارڈ کا اجرا خاتون یا مرد سرپرست کے نام پر کیا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

حدیقہ کیانی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صرف اللہ ان خواتین کی مشکلات جانتا ہے جو اس ملک میں اپنے بچوں کی تن تنہا پرورش کررہی ہیں۔

کراچی: نجی ایئرلائن حدیقہ کیانی سمیت درجنوں مسافروں کو چھوڑ کر اڑان بھر گئی

ممتاز گلوکارہ حدیقہ کیانی نے عدالتوں میں قانونی جنگ لڑنے والے تمام مرد و خواتین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ آج اس فیصلے کے بعد ہمارا ملک ایک قدم آگے کی جانب بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک بیٹا گود لیا ہوا ہے جس کا نام ناد علی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما مولانا عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی نے بھی کافی عرصہ قبل اپنے ادارے میں پرورش پانے والے بچوں اور بچیوں کے شناختی کارڈز کے اجرا کے حوالے سے متعلقہ حکام سے کہا تھا کہ وہ والد اور والدہ کے خانوں میں ان کے نام درج کردیں تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

سپر ہیرو ’ایدھی بابا‘ کی تیسری برسی

اس حوالے سے اس وقت ایدھی سینٹر میں پرورش پانے والے بچوں اور بچیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کیونکہ تعلیمی اداروں میں داخلہ، ملازمتوں کا حصول اور شادی بیاہ جیسی رسومات کی ادائیگی میں بھی شناختی کارڈ لازمی درکار تھا جو ان کے پاس نہیں ہوتا تھا۔


متعلقہ خبریں