ثانیہ مرزا کی تصویر دیکھ کر مداح حیران


قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ پر اپنی ایک دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “سوچا ٹانگوں کو تھوڑا سا آرام دے دوں”

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا ایک ٹیبل پر بیٹھی ہیں لیکن ان کا نچلا دھڑ نظر نہیں آ رہا لیکن ان کے برابر میں نچلا دھڑ رکھا ہوا ہے تاہم وہ مجسمے کا نچلا حصہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

شعیب ملک کی اہلیہ کی شیئر کردہ پوسٹ پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں جبکہ چند گھنٹے میں ہی ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد شیئر کردہ پوسٹ کو لائیک کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں