دلہن عروسی لباس میں ہی امتحان دینے پہنچ گئی


نئی دہلی: بھارت میں لڑکی شادی کے روز عروسی لباس میں ہی امتحان دینے پہنچ گئی۔

بھارت میں لڑکی کے عروسی لباس میں پرچہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دلہن شادی کے روز ہی اپنے شوہر کے ہمراہ امتحان دینے امتحانی مرکز پہنچ گئی۔

راج کوٹ سے تعلق رکھنے والی شوانگی پارلر سے تیار ہو کر شادی ہال جانے کے بجائے دلہا اور اپنے گھر والوں کے ہمراہ امتحانی مرکز پہنچ گئی اور اپنا پرچہ دیا۔

دلہن نجی جامعہ سے گریجویشن کر رہی ہے جہاں وہ سوشل ورک کے پانچویں سمسٹر میں زیر تعلیم ہے۔

دلہن شوانگی کا کہنا تھا کہ جب شادی کی تاریخ رکھی گئی تو امتحان کا شیڈول نہیں آیا تھا لیکن جب امتحانی شیڈول آیا تو ایک پرچہ شادی کے روز ہی تھا اور ان کا پرچہ دینا بھی ضروری تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

لڑکی نے بتایا کہ امتحان کی تاریخ معلوم ہونے کے بعد گھر والوں سے اس بات کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ پرچہ دینا چاہتی ہیں جس پر گھر والوں نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں