امریکی بمبار طیاروں کی روسی سرحد کے قریب ایٹمی حملوں کی مشقیں

امریکی بمبار طیاروں کی روسی سرحد کے قریب ایٹمی حملوں کی مشقیں

ماسکو: امریکی بمبار طیاروں نے روسی سرحد کے قریب ایٹمی حملوں کی مشقیں کی ہیں۔ ایٹمی حملے کی مشقیں دو مختلف سمتوں سے کی گئی ہیں۔

امریکہ اور روس مشترکہ خلائی مشن پر کام کرنے کے لیے تیار

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ دعویٰ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی بمبار طیاروں نے یہ مشقیں ماہ رواں کے ابتدا میں کی تھیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے یہ الزام چین کے وزیر دفاع وی فینگ کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران عائد کیا۔

روسی وزیر دفاع نے اس دوران خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس کی مشرقی سرحدوں کے قریب امریکی بمبار طیاروں کی پروازیں چین کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

سرگئی شوئیگو نے اس موقع پر کہا کہ روس اور چین کی ہم آہنگی عالمی معاملات میں ایک مستحکم عنصر بن رہی ہے۔

امریکہ ایران کی براہ راست جھڑپیں: 9 ایرانی فوجی جاں بحق

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کی جانب سے یہ الزام ایک ایسے وقت میں عائد کیا گیا ہے کہ جب یوکرین کے حوالے سے واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان پہلے سخت قسم کا تناؤ ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ ماسکو نے امریکی اسٹریٹجک بمبار طیاروں کی سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ نوٹ کیا ہے۔

آئی این ایف سے علیحدگی: امریکہ کا نئے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا اعلان

وزیر دفاع نے اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ رواں ماہ روسی سرحد کے قریب 30 پروازیں کی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.5 گنا زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں