ٹرمپ مارشل آرٹس چیمپئین بن گئے

مارشل آرٹ کے شوقین سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اعلیٰ ترین اعزاز مل گیا، جنوبی کورین اکیڈمی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ اور سرٹیفیکٹ سے نواز دیا۔

سابق امریکی صدر کو بلیک بیلٹ ان کی رہائش گاہ پر مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر نے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ تائیکوانڈو اپنے دفاع کے لیے ایک شاندار مارشل آرٹ ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ مستقبل میں وائٹ ہاؤس واپس آتے ہیں تو وہ امریکی کانگریس میں تائیکوانڈو سوٹ پہنیں گے۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ٹرمپ اہم مقدمہ ہار گئے

مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر لی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تائیکوانڈو میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اور انہوں نے مارشل آرٹ کے لیے ٹرمپ کی مسلسل حمایت اور تعاون کی درخواست کی۔

کوکیوون ویب سائٹ کے مطابق مارشل آرٹ میں اعلیٰ ترین سطح پر ترقی کے لیے امیدوار کو کم از کم نو سال کی تربیت مکمل کرنے اور اپنی “تائیکوانڈو لائف” یا “تائیکوانڈو اسپرٹ” پر کم از کم 10 صفحات کی تھیسس جمع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز