80 ڈاکو، 60 سیکنڈز میں سپر اسٹور کا صفایا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 80 ڈاکووں نے ایک ساتھ سپر اسٹور پر دھاوا بول دیا ایک منٹ میں ڈکیتی کر کے بھاگ کھڑے ہوئے۔

ڈاکووں نے تین ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مرچوں کا اسپرے کرنے کے بعد سامان اور پیسوں سے بیگ بھرے غائب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت کرنا مشکل ہے۔

پولیس نے واقعے کے سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر ڈکیتی، سازش، چوری، املاک پر قبضے اور اسلحے  سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ واردات کے دوران 25 سے زائد گاڑیوں نے سڑک کو بلاک کر رکھا تھا۔


ڈکیتی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں  لوٹ مار کرنے والے اپنی گاڑیوں میں داخل ہونے سے پہلے بیگ اور بکسوں کے ساتھ سڑک پر بھاگ رہے ہیں جن کے پاس چوری شدہ سامان موجود ہے۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز