محبت کا حاصل ہونا بڑا حادثہ ہے یا محبت کا کھونا بڑا سانحہ ؟


ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل  پری زاد ریٹنگ اور فینز  کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ یو ٹیوب پر 19ویں قسط  کے چند ہی گھنٹوں میں 45 لاکھ  کے قریب ویوز ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے نشر کی جانے والی 18ویں قسط کو اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ دیکھ چکے ہیں۔

ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والا منفرد ڈرامہ ‘پری زاد’ اپنی کاسٹ اور مضبوط کہانی کی وجہ سے اس وقت سب سے داد موصول کر رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل پری زاد کی ہر طرف دھوم

 یہ ایسا ڈرامہ ہے جس میں ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں اور افراد کی ذات کی عکاسی کی گئی ہے جنھیں ہمارے ارد گرد کے لوگ آسانی سے قبول نہیں کرتے۔ جیسا کہ اس ڈارمے کا مرکزی کردار پری زاد جو احمد علی نبھا رہے ہیں۔

پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کرتا۔ اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ کا راج جاری

پری زاد کے کردار کے علاوہ احمد علی کی اداکاری کو بھی لوگوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس باریکی، مہارت اور خوبصورتی سے احمد علی اس کردار کو نبھا رہے ہیں وہ منفرد اور اپنی مثال آپ ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، عروا، صبور علی اور یمنی زیدی شامل ہیں۔ سب ہی کے کرداروں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس نے ڈرامے کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔


متعلقہ خبریں